the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں دہشت گردی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال، 2014ء کی نسبت دہشت گرد واقعات میں 13 جب کہ ان میں ہونے والی ہلاکتوں میں 14 فیصد کمی آئی۔

جمعرات کو واشنگٹن میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ 2012ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی سال میں ایسے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔

لیکن رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ متعدد ملکوں بشمول افغانستان، بنگلہ دیش، مصر، شام اور ترکی میں گزشتہ برس دہشت گرد واقعات میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

انسداد دہشت گردی کے قائم مقام رابطہ کار جسٹن سائبرل نے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر بتایا کہ پاکستان کے لیے 2014ء ایک پرتشدد سال رہا لیکن 2015ء میں دہشت گرد واقعات میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد دہشت گرد گروپوں کے خلاف 2014ء کے اواخر اور 2015ء میں بھرپور کارروائیاں کیں۔

پاکستان کی فوج نے



جون کے وسط میں شدت پسندوں کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بھرپور کارروائی کا آغاز کیا جس میں اس کے بقول اب تک 3500 سے زائد ملکی و غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاوہ افغاں سرحد سے ملحقہ ایک اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور ان کارروائیوں کی بدولت ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی۔

پاکستانی عہدیدار بھی یہ کہتے ہیں کہ گزشتہ سال، 2014ء کی نسبت دہشت گرد واقعات میں چالیس فیصد سے زائد کمی آئی۔

دفاعی امور کے تجزیہ کار اور فوج کے سابق بریگیڈیئر سعد محمد خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں کمی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے حاصل ہونے والے ثمرات کی غمازی کرتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.